سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاریاں، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

News Image

قاہرہ: مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں دفاعی مشن کے لیے فوج بھیجنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ مصری پارلیمنٹ کے ایک رکن کے مطابق فوج کی تعیناتی اور اس کے مشن کی منظوری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق مصری ایوان نمائندگان کے رکن مصطفی بکری نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں فوج بھیجنے اور وہاں اس کے فرائض کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوج کی تعیناتی کے معاملے پر غور کے لیے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی اتوار 18 اکتوبر کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو خطے میں سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی دفاعی کونسل کی منظوری کے بعد فوجی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کارروائی انتہائی اہم ہوگی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم