معاذ صفدر کی دبئی میں معروف بھارتی یوٹیوبر بھوون بام سے ملاقات

News Image

پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے دبئی میں معروف بھارتی یوٹیوبر بھوون بام سے ملاقات کی ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس ملاقات کے دوران معاذ صفدر نے بی بی کی وائنز کے خالق بھوون بام کو ان کی زبردست مقبولیت اور ڈیجیٹل دنیا میں اثر و رسوخ کی وجہ سے ’یوٹیوب کا شاہ رخ خان‘ قرار دیا۔ دونوں معروف یوٹیوبرز کے اس ملاپ پر پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی انتہائی دلچسپ ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھوون بام بھارت کے مقبول ترین ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز، منفرد کرداروں اور کانٹنٹ کے ذریعے دنیا بھر میں وسیع شہرت حاصل کر چکے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم