راولپنڈی: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے سیکیورٹی روٹ پر تعینات ڈولفن اہلکار اپنی ہی گولی سے زخمی

News Image

راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی روٹ پر ڈیوٹی کے دوران ڈولفن فورس کا اہلکار اپنی ہی رائفل سے گولی چلنے کے باعث زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اہلکار ڈبل روڈ سے فیض آباد تک سیکیورٹی کے لیے پٹرولنگ ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اس دوران رائفل زمین پر گر گئی، جس کے بعد اہلکار نے طے شدہ ضابطوں کے مطابق رائفل اٹھا کر میگزین الگ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رائفل زمین پر گرنے کی وجہ سے لوڈ ہو چکی تھی اور گولی چیمبر تک پہنچ گئی۔ اہلکار نے چیمبر خالی ہونے کی تسلی کے لیے رائفل کا رخ زمین کی طرف کر کے ٹریگر دبایا تو اچانک فائر ہو گیا اور گولی اس کے پیر میں لگی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم