رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی میں جیب کتروں کے تحائف، حقیقت جان کر سب دنگ رہ گئے

News Image

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے اپنی شادی سے متعلق ایک انتہائی دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کی تقریب میں جیب کترے بھی مہمان بن کر پہنچ گئے تھے۔ نیتو کپور نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا کہ شادی میں کچھ جیب کترے مہمانوں کے روپ میں داخل ہوئے اور تحائف دے کر چلے گئے۔ تاہم جب بعد میں تحائف کے ڈبے کھولے گئے تو ان میں قیمتی اشیا کے بجائے پتھر اور چپلیں نکلیں۔ اداکارہ کے مطابق تقریب میں اتنا شدید رش تھا کہ وہ گھبراہٹ کے باعث بے ہوش ہو گئی تھیں، جبکہ رشی کپور بھی گھوڑی پر سوار ہونے سے پہلے بے ہوش ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ نیتو کپور اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی شادی 22 جنوری 1980 کو ممبئی کے آر کے ہاوس میں ہوئی تھی، جس میں فلمی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم