
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی خالد خورشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے خالد خورشید کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی یہ درخواست مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما خالد خورشید کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
News Source: Express News