
حال ہی میں میٹا نے اپنے تجارتی ضوابط میں تبدیلی کی تھی، جس میں ویب اسکریپنگ سے متعلق ایک وسیع نئی شق شامل کی گئی تھی۔ میٹا کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی کاروباری اکاونٹ سے جڑے ڈومینز، ویب پیجز یا یو آر ایل کا مواد استعمال کر سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے اپنی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی، تیاری، بہتری، تحقیق، تربیت اور نگہداشت کے لیے اس ڈیٹا تک رسائی کی ضرورت تھی۔ تاہم، ان الفاظ کے سامنے آتے ہی شدید ردعمل سامنے آیا۔
News Source: Express News