
پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ دبئی میں انتہائی شاندار انداز میں منائی، جس کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہیں۔ گلوکار نے اہلیہ کی سالگرہ کے خاص موقع پر دبئی کے ایک پرتعیش ریستوران میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں معروف برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی شریک ہوئیں۔ عاطف اسلم نے اہلیہ کے لیے خوبصورت کیک اور پھولوں کے گلدستے کا انتظام کر کے ان کی سالگرہ کے دن کو مزید یادگار بنا دیا۔ اس موقع پر سارہ بھروانہ سیاہ رنگ کے چمکدار لباس میں ملبوس نظر آئیں اور انہوں نے دوستوں کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
News Source: Express News