چین میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

News Image

بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر عہدیدار لو ہوئی چی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چین کے سینئر سول اور فوجی حکام، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستانی سفارتخانے میں تعینات دفاعی اتاشی نے وطن عزیز کے دفاع اور تحفظ کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا، جبکہ قائم مقام ناظم الامور اعزاز خان نے شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم