پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

News Image

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو ون ونڈو سہولت کاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔ ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈچ سرمایہ کاری اور باہمی تجارتی روابط میں اضافے سے برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم