مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ، گاڑیوں پر پتھراو

News Image

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے نہ صرف ایک امریکی خاتون صحافی بلکہ دورے پر آئے ہوئے یورپی سفارت کاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی گاڑیوں پر پتھراو کیا اور شیشے توڑ دیے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق زیتون کی فصل کی کٹائی کے موقع پر دورے پر آنے والے فرانس، بیلجیئم اور پولینڈ کے یورپی سفارت کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، ان پر پتھراو کیا گیا اور بیلجیئم کے قونصل خانے کی ایک گاڑی کی کھڑکی توڑ دی گئی۔ تقریباً 7 نقاب پوش آبادکار چار پہیوں والی موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر موقع پر پہنچے۔ انہوں نے سفارتی گاڑی کا گھیراو کیا اور اس میں سوار افراد سے شناختی دستاویزات طلب کیں۔ اس دوران ایک سفارتی گاڑی پر پتھراو کیا گیا جس سے اس کی کھڑکی ٹوٹ گئی۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کی جانب سے نشر کی گئی ویڈیو میں ایک سفارت کار کو زمین پر لیٹے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں زیتون کی فصل کی کٹائی فلسطینی کسانوں کے لیے انتہائی اہم معاشی اور سماجی سرگرمی ہے، تاہم فصل کی کٹائی کے موسم میں فلسطینی کسانوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی اور حملوں کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم