پاکستان میں معیشت کی بہتری کے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

News Image

پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے۔ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو مسلسل یقینی بنا رہا ہے، ستمبر 2026 میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی کو فیصل آباد میں صنعتی زمین کے حصول کے لیے سہولت فراہم کی گئی۔ نانجنگ جیودنگ کے چیئرمین شہاب اکرام نے فیصل آباد میں صنعتی اراضی کی منظوری پر ایس آئی ایف سی کی معاونت کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے درآمدات میں کمی، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم