سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، ریاض کی پروازیں منسوخ

News Image

یمن کے حوثیوں کی جانب سے ابہا اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض آنے اور وہاں سے جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ خلیج نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ چند روز کے دوران دو ہوائی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد متعدد بین الاقوامی اور مقامی فضائی کمپنیوں نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا ملتوی کر دی ہیں۔ سنگاپور ایئرلائنز نے ریاض کے لیے اپنی نئی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ 28 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے جبکہ فلپائن ایئرلائنز نے بھی سعودی دارالحکومت کے لیے پروازیں کم از کم 11 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں۔ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کے علاوہ مصر ایئر، انڈیگو اور ایئر انڈیا نے بھی جمعرات کو ریاض سے روانہ ہونے والی درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں۔ اسی طرح کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ چند دنوں کے دوران فضائی آپریشن کئی گھنٹوں کے لیے بار بار معطل کیا گیا اور صورت حال بہتر ہونے پر دوبارہ بحال کیا گیا۔ حوثیوں کے مسلسل فضائی حملوں کے باعث سعودی حکام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ایئرپورٹس پر طیاروں کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کو یقینی بنانا ہے۔ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ابہا ایئرپورٹ بھی حالیہ حملوں کی زد میں آیا ہے جس کی وجہ سے خطے میں فضائی سفر کے معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم