
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مذاکرات سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے علامہ راجا ناصر عباس سے رابطہ کیا، جس کے دوران مذاکرات کی حکمت عملی اور آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپوزیشن قائدین نے مذاکرات کے عمل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔
News Source: Express News