
چین کے شینگ تانگ گروپ نے پاکستان میں 10 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، صنعتی ترقی، توانائی، بنیادی ڈھانچے، ریلوے، سیاحت اور شہری ترقی کے ممکنہ منصوبے شامل ہیں۔ اس تجویز پر چینی گروپ کے وفد اور وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار کے درمیان ایک ملاقات میں بات چیت ہوئی ہے۔
News Source: Express News