پاکستان نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا

News Image

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ وضاحت کے مطابق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ عالمی میڈیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ سرکاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر افواج کی کسی بھی نوعیت کی تعیناتی ناگزیر ہوئی تو اس کی باضابطہ تفصیلات متعلقہ حکام خود جاری کریں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم