معمر رانا کا دل شکستہ انکشاف، اہلیہ اور بچے ساتھ چھوڑ گئے؟

معمر رانا کا دل شکستہ انکشاف، اہلیہ اور بچے ساتھ چھوڑ گئے؟

نیوز ڈیسک اسلام آباد: پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ اور بچے اب ان کے ساتھ نہیں رہتے، جبکہ وہ طلاق سے متعلق قانونی دستاویزات پر دستخط بھی کر چکے ہیں۔ تاہم، اداکار نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ازدواجی رشتہ ختم ہونے سے بچ جائے گا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں معمر رانا نے اپنی نجی زندگی میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے بھائی ان کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن ان کی اہلیہ اور بچے ان کے ہمراہ نہیں ہیں۔ ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خاندانی حالات کے باعث جذباتی دباو کا سامنا کر رہے ہیں۔ اداکار نے واضح کیا کہ قانونی دستاویزات پر دستخط کے باوجود ان کے دل میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے لیے محبت برقرار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ان کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے بجائے بہتر ہو سکتے ہیں اور ان کا خاندان بکھرنے سے بچ جائے۔ معمر رانا کا شمار پاکستان کے معروف فلمی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ پنجابی تھیٹر میں بھی کام کیا۔ معمر رانا نے ۱۹۹۸ میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی کو تقریباً تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم