اپنوں کو لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب، ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ بھتیجا نکلا

News Image

لاہور میں 3 لاکھ 27 ہزار 600 روپے کی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ دکان مالک کا اپنا ہی بھتیجا نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزمان شہریار اور سکندر کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دکان دار کے بھتیجے نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا باقاعدہ منصوبہ بنایا تھا، اور ملزمان شیخ عبدالقادر جیلانی روڈ پر شہری محمد فیصل سے رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ اسلام پورہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرم کی منصوبہ بندی کرنے والا ہو یا واردات میں ملوث ملزم، کوئی بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، اور شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم