سلمان خان نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کر دیا، پہلے ہی دن ہزاروں سبسکرائبرز

News Image

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ابتدا سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے جہاں اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا۔ اداکار کے اس نئے چینل کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور محض 11 گھنٹوں میں ہی سبسکرائبرز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹس کے مطابق چینل پر ابتدائی طور پر 10 شارٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں، تاہم انہوں نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ وہ مستقبل میں چینل پر کس نوعیت کا مواد پیش کریں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم