مالیاتی فراڈ کی روک تھام کے لیے کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ قائم

News Image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالیاتی فراڈ اور دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں کی روک تھام اور عوام کی جمع پونجی کے تحفظ کے لیے کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ قائم کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ نیا یونٹ پونزی اور پرامڈ اسکیموں، بغیر لائسنس ڈپازٹ وصول کرنے اور قرضے فراہم کرنے والی کمپنیوں سمیت ہر قسم کی مشکوک مالیاتی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کرے گا۔ اس یونٹ کا بنیادی مقصد شہریوں کی جمع پونجی کو خطرے میں ڈالنے والی اسکیموں کی بروقت نشاندہی کرنا اور سرمایہ کاروں کو مالی نقصان سے بچانا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ سوشل میڈیا، ڈیجیٹل اشتہارات اور خبروں کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں کا کھوج لگائے گا۔ اوپن سورس معلومات کو ریگولیٹری شواہد میں بدل کر خطرات کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی، تاکہ غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کا فوری سراغ لگایا جا سکے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ فراڈ کی بروقت نشاندہی سے سرمایہ کاروں کو ممکنہ مالی نقصان سے بچانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ براہ راست چیئرمین ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کرے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم