
وزیراعظم نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا، وزیراعظم کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی پہلووں پر بریفنگ دیں گے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے۔
News Source: Express News