نور بخاری کا ہونٹوں کی بناوٹ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

News Image

شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے ہونٹوں میں فلرز لگوانے کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔ حال ہی میں نور بخاری نے سوشل میڈیا پر ایک مذہبی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سلام کو عام کرنے کا پیغام دیا، تاہم صارفین کی توجہ ان کی بات کے بجائے ان کے ہونٹوں پر مرکوز ہو گئی۔ اداکارہ نے یوٹیوب ویڈیو میں وضاحت کی کہ ان کے ہونٹوں میں کوئی فلرز نہیں بلکہ لپ گلوس کی وجہ سے وہ ایسے دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کے اہم دینی پیغام کو نظر انداز کر کے ظاہری شکل و صورت میں خامیاں تلاش کرنا شروع کر دیں۔ نور بخاری نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی ہدایت سے منہ موڑنے والوں کو سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے ہونٹ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں تو وہ اس پر اللہ کی شکر گزار ہیں، لوگوں کو دوسروں میں خامیاں نکالنے کے بجائے انہیں ویسا ہی قبول کرنا چاہیے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم