کراچی میں ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

News Image

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد 2 نمبر میں حسین آباد نجی اسپتال کے قریب ہائی روف کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا، جس کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او عزیز آباد انسپکٹر غلام یاسین نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد آصف ولد محمد نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو عزیز آباد کا ہی رہائشی تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ہائی روف ڈرائیور تاج الدین کو حراست میں لے کر گاڑی تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم