
پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران میڈیا باکس کا انٹرنیٹ بند ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو جدید ترین انٹرنیٹ کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں لیکن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے حالات تبدیل نہیں ہو سکے۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میدان کے باہر جیمرز لگائے گئے ہیں۔
News Source: Express News