
ایپل کے مجاز ری سیلر، یلو اسٹون کے آئی کیوب کا باقاعدہ افتتاح 12 اکتوبر کو جاز ہیڈ کوارٹر کے قریب، ایس ای ای 3 پلازہ، نیو بلیو ایریا اسلام آباد میں ہوا۔ اس اسٹور نے ایپل کی تازہ ترین ڈیوائسز، بالخصوص آئی فون 18 پرو سیریز دیکھنے کے خواہش مند صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ آئی فون، میک، آئی پیڈ، ایپل واچ اور ایئر پوڈز پر مشتمل آئی کیوب صارفین کو ایپل پراڈکٹس کے عملی تجربے اور انفرادی رہنمائی کے لیے ایک مخصوص اور بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔ یلو اسٹون کے آئی کیوب کے بانی اور سی ای او فرید اللہ جان نے کہا کہ اسلام آباد کو طویل عرصے سے ایسے اسٹور کا انتظار تھا۔ آئی کیوب صارفین کو اصل ایپل پراڈکٹس آزمانے، بہترین رہنمائی حاصل کرنے اور فروخت کے بعد قابل اعتماد خدمات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہم افتتاحی دن تشریف لانے والے تمام افراد کے بے حد شکر گزار ہیں۔ آئی کیوب کے شریک بانی بلال اصغر نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک مخصوص جگہ کے ذریعے ایپل کے تجربے کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، جہاں صارفین پراڈکٹس کو خود جانچ سکیں، اپنے اختیارات کو سمجھیں اور باخبر فیصلے کر سکیں۔ مرکنٹائل کے سی ای او پاکستان اور سینیئر نائب صدر نعمان درانی کا کہنا تھا کہ آئی کیوب اسلام آباد کے صارفین کو مرکنٹائل کی وارنٹی اور پروٹیکشن پلانز کی مدد سے ایپل کے آلات کی مکمل رینج کو براہ راست تجربہ کرنے کا بہترین موقع دیتا ہے۔ ہمیں وفاقی دارالحکومت میں یہ شاندار تجربہ لانے کے لیے یلو اسٹون کی معاونت پر فخر ہے۔ آئی فون 17 اور آئی فون 18 سیریز کی خریداری پر مرکنٹائل پاکستان کا 2 سالہ وارنٹی اور پروٹیکشن پلان شامل ہے، جبکہ میک بک اور آئی پیڈ کی خریداری پر 2 سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ افتتاح کی خوشی میں، اسٹاک موجود رہنے تک آئی فون 18 پرو اور پرو میکس خریدنے والے صارفین ایئر پوڈز 5 یا اصل 20 واٹ کے چارجر کے لیے لکی ڈرا میں شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ میک بک نیو کے لیے ایک الگ قرعہ اندازی بھی ہوگی۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں اور قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان انسٹاگرام پر کیا جائے گا۔ آئی کیوب روزانہ صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک ایس ای ای 3 پلازہ، نیو بلیو ایریا، اسلام آباد میں کھلا رہتا ہے۔ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے انسٹاگرام پر آئی کیوب ڈاٹ پی کے کو فالو کریں۔
News Source: Express News