
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس مارچ کے مہینے کے لیے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی لانے اور ایندھن کے استعمال کو محدود رکھنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ایندھن کی بچت کی حکمت عملی کے تحت اسلام آباد میں آج سرکاری تعطیل رکھی گئی ہے، جبکہ حکومت نے جیٹ فیول اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے اوسط نرخوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
News Source: Express News