کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، انڈسٹریل پارک کی توسیع کا فیصلہ

News Image

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت اور سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے ایک بڑے مرکز کے طور پر وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی انڈسٹریل پارک کی موثر نگرانی اور اس پر بروقت عمل درآمد کے لیے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکریٹری ایس آئی ایف سی ساجد قاضی کی سربراہی میں فیڈرل ایس ای زیڈ اے کے وفد کا کراچی کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرمایہ کاروں کے مسائل، سہولت کاری اور کاروباری راہ میں حائل رکاوٹوں کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی مسلسل سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم