
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ نئی آٹو پالیسی کی اگلے دو ہفتوں کے دوران کابینہ سے منظوری متوقع ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی کو حتمی شکل دینے میں تاخیر اور صارفین، مقامی مینوفیکچرنگ، سرمایہ کاری اور روزگار پر اس کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔
News Source: Express News
Tags
Technology