
مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے جس نے اہل ایمان کے دلوں کو چھو لیا۔ خانہ کعبہ کے گرد بارش کی بوندوں میں بھیگتے ہوئے زائرین طواف میں مصروف رہے اور عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔ مسجد الحرام میں رحمت کی برسات کے دوران روح پرور مناظر سامنے آئے، جہاں زائرین نے بارش میں بھی اپنا طواف نہیں روکا۔ بارش کے باعث مسجد الحرام اور گردونواح کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کے سنسنی خیز مناظر بھی دیکھے گئے۔ بارش کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کرتے زائرین نے حرم شریف کی روحانی فضا کو چار چاند لگا دیے۔ قدرت کے اس دلکش نظارے میں عبادت، عقیدت اور روحانیت کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملا۔
News Source: Express News