فریال تالپور کا بابل خان جکھرانی کے گھر پولیس چھاپے کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

News Image

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم بابل خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ فریال تالپور نے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام پہلووں کا جائزہ لے کر حقائق پر مبنی جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں ہونا چاہیے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ معاملات کو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے اور ذاتی رنجشوں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کیا جائے۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم