پشاور؛ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

News Image

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ حکومت نے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری تین ایم پی او کے تحت جاری کیے ہیں، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے بشام میں واقع ان کے گھر پر دو مرتبہ چھاپہ مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنماوں کے بھی وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی پختون روایات کے منافی ہے، حکومت جان بوجھ کر خوف و ہراس پھیلا کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم