رضوان اور بابر کسی بھی وقت ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں، صاحبزادہ فرحان

News Image

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ کے حوالے سے انہیں زیادہ معلومات نہیں تھیں، جبکہ محمد رضوان اور بابر اعظم کسی بھی وقت ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی میں پری سیریز پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پہلی بار قومی ٹیم کی کپتانی ملنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور وہ اپنی اور ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی کے ساتھ اضافی دباو ضرور آتا ہے، مگر وہ میدان میں قائدانہ کردار ادا کر کے اپنی کارکردگی سے مثال قائم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، کیونکہ ساتھی کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے کپتان کا انفرادی طور پر اچھا پرفارم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خود کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنتے نہیں سوچا تھا، لیکن ان کے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ وہ ایک دن ضرور کپتان بنیں گے، اور اب یہ ذمہ داری ملنے کے بعد انہیں پورا یقین ہو گیا ہے کہ والدین کی دعا میں بہت اثر ہوتا ہے۔ انہوں نے سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کپتانی سے کافی متاثر ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بغیر کسی خوف کے جدید ٹی20 کرکٹ کے تقاضوں اور مائنڈ سیٹ کے مطابق کھیلنا ہو گا اور وہ چاہتے ہیں کہ ٹاپ آرڈر جار



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم