آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری دے دی

News Image

عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان عملے کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے لیے مجموعی طور پر لگ بھگ 1.2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق ادارے کے عملے نے پاکستان کے لیے 2026 کا چوتھا مشاورتی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی اور 28 ماہ کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت بھی عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت لگ بھگ ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت لگ بھگ 21 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطی کے تنازع کے اثرات سے نمٹنے کے ساتھ مجموعی معاشی استحکام برقرار رکھا۔ خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی دوبارہ رسائی کو ادارے نے ملکی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت قرار دیا ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی، توانائی کی قیمتوں میں کمی بیشی، عالمی مالیاتی حالات میں سختی اور تجارت میں رکاوٹیں پاکستان کی معیشت کے لیے بدستور بڑے خطرات ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم