برطانیہ میں خلائی کچرے کے خاتمے کے لیے انوکھے منصوبے پر کام شروع

News Image

زمین کے گرد چکر لگانے والے خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ نے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت بڑے پنجوں سے لیس ایک روبوٹک خلائی جہاز تیار کیا جائے گا۔ یہ خلائی جہاز ناکارہ سیٹلائٹس کو پکڑ کر زمین کی فضا کی جانب لائے گا، جہاں وہ شدید حرارت کی وجہ سے جل کر ختم ہو جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق اگر ان ٹکڑوں میں سے کوئی ایک بھی کسی فعال سیٹلائٹ یا خلائی جہاز سے ٹکرا جائے تو اسے شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے اہم مواصلاتی نظام اور دیگر خلائی خدمات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ برطانوی منصوبے کے تحت تیار کیے جانے والے روبوٹک خلائی جہاز میں بڑے پنجے لگے ہوں گے، جن کی مدد سے ناکارہ سیٹلائٹس کو دبوچا جائے گا۔ اس کے بعد انہیں زمین کے ماحول کی طرف لایا جائے گا تاکہ فضا میں داخل ہوتے وقت پیدا ہونے والی شدید گرمی سے وہ جل کر تباہ ہو جائیں۔ برطانیہ اس منصوبے پر تقریباً 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس کا مقصد زمین کے مدار میں موجود کچرے کو کم کرنا اور فعال خلائی مشنز کو ممکنہ حادثات سے بچانا ہے۔ اگر یہ مشن کامیاب ہو گیا تو مستقبل میں ناکارہ سیٹلائٹس کو مدار سے ہٹانے کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم