کومل عزیز خان نے شوبز کو مستقل طور پر خیرباد کہہ دیا، وجہ بھی بتا دی

News Image

معروف پاکستانی اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ انہوں نے اپنی ذاتی ترقی، کاروبار اور مالی خود مختاری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا۔ انسٹاگرام پر اپنے تفصیلی بیان میں کومل عزیز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک نیا راستہ اختیار کرنا چاہتی تھیں، جس میں اپنا کاروبار قائم کرنا، معاشی طور پر خود مختار ہونا، اپنی شخصیت کو نکھارنا اور خود سے محبت کے سفر کو اہمیت دینا شامل ہے۔ اداکارہ آخری مرتبہ 2021 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’مہلت‘ میں اسکرین پر نظر آئی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی اداکاری ترک کر چکی تھیں، لیکن اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرنے میں تاخیر اس لیے کی تاکہ میڈیا کی غیر ضروری توجہ کے بغیر اپنی زندگی کا یہ باب مکمل طور پر بند کر سکیں اور نئی ترجیحات پر یکسوئی سے توجہ دیں۔ کومل عزیز نے اپنے اداکاری کے سفر کے دوران مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تاحال ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور فالوورز سے درخواست کی کہ وہ ان کے کاروبار، روشن مستقبل اور زندگی میں نصیب و برکت کے لیے دعا کریں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم