عمرہ زائرین کے گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، ویکسینیشن بند

News Image

عمرہ زائرین کے گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا ویکسین کی خریداری میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں پر عمومی ویکسینیشن بند کر دی گئی ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر قائم بارڈر ہیلتھ سروسز کاونٹر بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سبب عمومی طور پر ویکسین کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹاک میں صرف 4 ہزار ویکسین ڈوز موجود ہے جو نادرا کے پاک آئیڈنٹیٹی ایپ فیس ادائیگی کرنے والوں کے لیے مختص کر دی گئی ہے اور ڈسپنسری میں ویکسین کے لیے ایڈوانس ادائیگی کے حامل مسافروں کی ویکسینیشن جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورت حال کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ویکسینیشن کے لیے قائم بارڈر ہیلتھ سروسز کا کاونٹر ہٹا دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ ڈسپنسری میں تمام عملہ بھی فارغ کر دیا گیا تاہم صرف ایک ڈسپنسر اور ایک اہلکار موجود ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ویکسینیشن پروگرام کے لیے تعینات ڈیلی ویجر نوجوانوں کو اگلے احکامات تک نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمرہ زائرین کے لیے ویکسینیشن لازمی کرانے کی تاریخ میں چند روز قبل جاری نئے احکامات کے تحت 20 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم