
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اے ایچ ایف کی دعوت پر بنگلادیش نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس ایونٹ کی میزبانی بھارت ہی کرے گا اور نئے ڈراز کا اعلان کل متوقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت، ملائیشیا، چین، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ منتظمین نے بنگلادیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو بھی متبادل کے طور پر رکھا ہوا تھا۔
News Source: Express News