
حکومت پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاوس جاب اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام وضع کرنے کی غرض سے 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز پر مشتمل یہ کمیٹی موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لے گی اور صوبے بھر میں منصفانہ اور یکساں انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔ یہ پینل مزید سفارشات بھی پیش کرے گا۔
News Source: Express News