قومی کرکٹر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی لاہور میں کامیاب سرجری

News Image

قومی کرکٹر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی لاہور میں کامیاب سرجری ہوئی۔ قومی اسپنر اب ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ری ہیب شروع کریں گی، سعدیہ اقبال کافی عرصے سے گھٹنے میں تکلیف محسوس کر رہی تھیں، سرجری کے بعد ان کو دوبارہ ایکشن میں آنے کے لیے کم از کم تین سے چار ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ اکتیس سالہ سعدیہ اقبال انتیس ون ڈے میچز میں پچاس کھلاڑی آوٹ کر چکی ہیں۔ اڑسٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ان کے شکار کی تعداد پچاسی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم