آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل، اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

News Image

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت چوتھے اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین عملے کی سطح پر طے پانے والے معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے حاصل کی جائے گی۔ مذاکرات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں مکمل ہوئی ہے۔ اس وقت پروگرام پر مکمل عمل درآمد جاری ہے اور ریونیو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کیے جا رہے ہیں جبکہ گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ بھی کم کیا جا رہا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم