
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت یکدم 243 ڈالر گر گئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 767 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے دن فی تولہ سونے کے دام میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی۔ فی تولہ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کے بھاو میں بھی 20 ہزار 833 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے اس کی نئی قیمت گھٹ کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے کی سطح پر آ گئی۔ سونے کے علاوہ مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی گر گئے۔ فی تولہ چاندی 760 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 734 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 652 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 630 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
News Source: Express News