
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 27 ملین ڈالر کے اضافے سے 26.797 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس دوران اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر ایک ہفتہ قبل کے 21.439 ارب ڈالر کے مقابلے میں 15 ملین ڈالر بڑھ کر 21.454 ارب ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی 12 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 5.344 ارب ڈالر ہو گئے۔
News Source: Express News