ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

News Image

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی گیس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں گھریلو سلنڈر 7200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں گیس 500 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی میں گھریلو سلنڈر 6 ہزار روپے کا فروخت ہورہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ روز مزید قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ اوگرا نے اکتوبر کے لیے 279 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 3350 مقرر کر رکھی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا اربوں روپے کی لوٹ مار کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اپنے ایس ایس جی سی ٹرمینل کو استعمال کرے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے فوری ایل پی جی امپورٹ کی جائے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم