
آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کروایا تھا۔ پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرایا تھا، پاکستان کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز پر سمٹ گئی تھی۔
News Source: Express News