’جہنم میں جلتے رہو‘، نانا پاٹیکر کی موت پر تنوشری دتہ کا سخت ردعمل

News Image

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ایک بار پھر انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’نانا پاٹیکر، جہنم میں جلتے رہو، پچھلے 18 سال میری زندگی جہنم بنانے کے لیے‘۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان کی روح کو کبھی سکون نہ ملے اور وہ ہزاروں سال تک اپنے اعمال کی سزا بھگتتے رہیں۔ واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جن کی اداکار نے تردید کی تھی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم