
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 119 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 01 ڈالر کی کمی سے 60 ڈالر 10 سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 6 ہزار 488 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 86 روپے کی کمی سے 5 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
News Source: Express News