ہانیہ عامر عاصم اظہر کی نئی ریل پر تبصرہ کرنے سے خود کو نہ روک سکیں، مداح حیران

News Image

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے نامور گلوکار عاصم اظہر کی نئی ویڈیو پر کمنٹ کر کے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ عاصم اظہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس پر ہانیہ عامر بھی اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے اپنی بے پناہ خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بن چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان دونوں کا کوئی بھی رابطہ فوری طور پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم