سعودی عرب میں دہشتگردی کے الزام میں 5 مجرموں کے سر قلم کر دیے گئے

News Image

سعودی عرب میں دہشتگردی کے سنگین جرائم میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ہفتہ 17 اکتوبر 2026 کو اپنے سرکاری ایکس پلیٹ فارم پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ پانچوں مجرموں کو دہشتگردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث پائے جانے پر سزائے موت دی گئی۔ یہ مجرم ایک غیر ملکی دہشتگرد گروہ سے وابستہ تھے اور انہوں نے سعودی سیکیورٹی فورسز، سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز اور سرکاری گاڑیوں پر گولہ بارود اور آتشیں اسلحے سے حملے کیے۔ ان ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کے علاوہ مملکت کے اندر دہشتگردی کے منصوبوں کی تیاری اور مالی معاونت کرنے کے الزامات بھی ثابت ہوئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ سزائیں اسلامی شریعت کے تحت تعزیری طور پر نافذ کی گئیں، جبکہ تمام قانونی تقاضے اور عدالتی مراحل مکمل ہونے کے بعد ہی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار سزائے موت دینے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے زیادہ تر سر قلم کرنے کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔ دہشتگردی، ملکی سلامتی کے خلاف سازشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دی جاتی ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم