پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

News Image

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ معاذ صداقت 50، فخر زمان 21، صائم ایوب 8، حسن نواز 1 اور شاداب خان 0 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔ خواجہ نافع 12 اور محمد عمران 0 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نوان تھسارا اور دُشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے لہیرو اڈارا 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کمنڈو مینڈس 23، داسن شناکا 18، کامل مشارا 6، دُنیتھ ویلالگے 5، کپتان کوشل مینڈس، سہان آراکچگے اور مہیش ٹھیکشانا 1 رن کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔ دُشمانتھا چمیرا اور ایشان ملنگا بالترتیب 6 اور 1 رن بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 اور محمد عمران رندھاوا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ صائم ایوب، رضا اللہ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے پاکستان کی جانب سے محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ نے ڈیبیو کیا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم