لاہور: ٹریفک سگنل پر کھڑی کار پر ٹرالر چڑھ دوڑا، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

News Image

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک سگنل پر کھڑی کار پر 22 ویلر ٹرالر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں کار ٹرالر کے نیچے دب کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار افراد اندر ہی پھنس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ گاڑی کو ٹرالر کے نیچے سے نکالنے کے لیے کرین اور دوسرے ٹرالر کی مدد لی گئی، جبکہ گاڑی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کار کے مختلف حصے کاٹے گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کے دوران تینوں افراد کی لاشیں نکال لیں جنہیں بعد میں مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی کار کا رجسٹریشن نمبر ڈی ای ایکس 436 بتایا گیا ہے، جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم