
انسٹاگرام ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو اپنے پسندیدہ کھیلوں کا انتخاب کرنے اور مخصوص لیگز سے ذاتی نوعیت کی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایپ کے محقق الیسنڈ پوزی نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا اور تھریڈز پر اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں ایک ایسا انٹرفیس دکھایا گیا ہے جہاں صارفین کھیلوں کی فہرست میں سے انتخاب کرتے ہیں اور ہر لیگ سے موصول ہونے والی اپ ڈیٹس کی اقسام کو حسب ضرورت بناتے ہیں۔ ٹیک جوس کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
News Source: Express News